لاہور۔19اپریل (اے پی پی):بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتری کرتار پور،گورو دوارہ روہڑی صاحب اور ایمن آباد میں حاضری کے بعد جمعہ کے روز لاہور پہنچ گئے۔
ترجمان متروکہ بورڈعامر حسین ہاشمی کے مطابق سکھ یاتریوں نے کرتار پور صاحب میں دو روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، دلی سکون اورخوشی کے لمحات کو زندگی کی حسین یادوں میں محفوظ کیا، بعد ازاں گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد بھی حاضری دی اور ماتھا ٹیک کر اپنی عبادات کو انجام دیا ،گورو دوا رہ روہڑی صاحب پہنچنے پر بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈپٹی سیکرٹری ندیم دھریجو اور مقامی سکھ رہنما ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ یاتریوں کو سپیشل بسوں کے ذریے سخت سیکورٹی کے حسار میں لاہورلایا گیا۔
میڈیکل ،ریسیکوٹیمیں بھی انکے ہمراہ موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ٹرسٹ بورڈ کا عملہ دن رات انکی خدمت میں مصروف عمل ہے۔