سکیورٹیز مارکیٹ کو محفوظ اور مستحکم بنانے سے متعلق بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد بارے جائزہ رپورٹ جاری بین الاقوامی معیارات اور اصولو ں پر پاکستان کی عملدرآمد کی شرح میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، رپورٹ اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سکیورٹیز کمیشنز (آئیسکو) نے سکیورٹیز مارکیٹ کو محفوظ اور مستحکم بنانے سے متعلق بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد کے حوالہ سے پاکستان …
سکیورٹیز مارکیٹ کو محفوظ اور مستحکم بنانے سے متعلق بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد بارے جائزہ رپورٹ جاری
سکیورٹیز مارکیٹ کو محفوظ اور مستحکم بنانے سے متعلق بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد بارے جائزہ رپورٹ جاری
بین الاقوامی معیارات اور اصولو ں پر پاکستان کی عملدرآمد کی شرح میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سکیورٹیز کمیشنز (آئیسکو) نے سکیورٹیز مارکیٹ کو محفوظ اور مستحکم بنانے سے متعلق بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد کے حوالہ سے پاکستان سے متعلقہ جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق سکیورٹیز مارکیٹ کے حوالہ سے بین الاقوامی معیارات اور اصولو ں پر پاکستان کی عملدرآمد کی شرح 83 فیصد ہے۔ 2015ءکے جائزہ کے مقابلہ میں بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس وقت یہ شرح 62 فیصد تھی۔ آئیسکو کے حالیہ جائزہ کے مطابق پاکستان آئیسکو کے 37 اصولوں میں سے 14 اصولوں پر مکمل طور پر جبکہ 16 اصولوں پر جزوی طور پر عملدرآمد کر چکا ہے۔ آئیسکو سکیوٹیز مارکیٹ کی ریگوکیشنز کے حوالہ سے پالیسی بنانے اور معیارات تشکیل دینے والا عالمی ادارہ ہے جس کے رکن ممالک کی تعداد 180 ہے۔ آئیسکو نے سکیورٹیز مارکیٹ کی ریگولیشنز کے متعین عالمی معیارات اور آئیسکو کے اصولوں پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے عملدرآمد بارے جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ دنیا بھر میں سکیورٹیز مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے آئیسکو کے اصول بین الاقوامی بینچ مارک کی حیثیت رکھتے ہیں۔









