سکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک ،اسلحہ اوربارود برآمد

ispr
ispr

راولپنڈی ۔2جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اوربارود برآمدکرلیا۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردسکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔