سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردمارا گیا،آئی ایس پی آر

128
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔22فروری (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک دہشت گردمارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا۔اہل علاقہ نے اس عمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔