12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومتازہ ترینسکیورٹی فورسز نےغلام خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران 6 خوارج...

سکیورٹی فورسز نےغلام خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔28فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کےغلام خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 فروری 2025 کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلائے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ ہلاک کیے گئے خوارجوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کا آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی عفریت کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم پر کاربند ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567437

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں