سکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، وزیر داخلہ

169
ایف ایٹ انڈر پاس دسمبر کے آخری ہفتے میں آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا ، محسن نقوی

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

سکیورٹی فورسز نے تیراہ اور لکی مروت میں دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے۔ محفوظ اور پرامن پاکستان کی جدوجہد میں سکیورٹی فورسز کے تاریخ ساز کردار کی پوری دنیا معترف ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

پاک وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔