13.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںسکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ،6 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ،6 دہشت گرد جہنم واصل

- Advertisement -

راولپنڈی۔24مئی (اے پی پی):جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن(آئی بی او)کیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردمارے گئے،ان دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ ،گولہ بارود برآمد ہوا۔ مارے جانے والے دہشت گرد عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

- Advertisement -

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے آپریشن پر اطمینان کااظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں