راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر حسن الیاس سجنا مارا گیا’ یہ دہشت گرد گذشتہ روز 4خواتین کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کی دیگر متعددکاررائیوں میں براہ راست ملوث تھا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میر علی میں آئی بی او کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر حسن الیاس سجنا مارا گیا ۔ کمانڈر حسن الیاس سجنا گذشتہ روز 4خواتین کو قتل کرنے ‘ سکیورٹی فورسز اور پرامن عوام پر دہشت گردی کے حملوں ‘ باردوی سرنگوں کے ذریعے حملوں ‘ اغواء برائے تاوان ‘ بھتہ خوری اور دہشت گردوں کو بھرتی کرنے سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھا ۔
اس دوران کمانڈر حسن الیاس سجنا سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔