سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،5 دہشت گرد جہنم واصل

75
ISPR

راولپنڈی۔9اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کردیا، دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9،8 اکتوبر 2023 کی رات سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز نےآپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ (عمر 31 سال، ساکن ضلع سرگودہا) اور حوالدار نثار احمد (عمر 38 سال، ساکن ضلع وہاڑی) شہید ہوگئے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہمارے بہادر جوانوں کی مقروض اور فخر کرتی ہیں اور مادر وطن کے لئے ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جس سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔