سکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن، سرغنہ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ، 3 زخمی

143
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔28نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ، 3 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 نومبر 2024 کو سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار خوارج بشمول خوارج کا سرغنہ ہلاک جبکہ تین خوارج زخمی ہوئے۔علاقے میں موجود کسی بھی باقی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔