- Advertisement -
راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے شلوبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333869
- Advertisement -