سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل

72
ISPR

راولپنڈی ۔2جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ(آئی بی او)آپریشن کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے ، مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ۔علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔