راولپنڈی ۔26فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے ۔