سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن ، 12 دہشت گردمارے گئے،آئی ایس پی آر

186
ispr
ispr

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 12 دہشت گردمارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا جب کہ دہشت گرد ایک گاڑی پر سوار ہو کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے ایک گاڑی فراہم کی گئی تھی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فرار ہونےکی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی برآمد ہوئی ہے۔سکیورٹی فورسز علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر ’کلیئرنس آپریشن‘ کر رہی ہیں۔