سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان کے علاقے مادی میں آپریشن، سرغنہ شفیع اللہ سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے

185
ISPR

راولپنڈی ۔10جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان کے علاقے مادی میں آپریشن کے دوران سرغنہ شفیع اللہ سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پراس علاقے میں آپریشن کیا گیا ۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کے لئے پر عزم ہیں۔