سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے ضلع اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر فائرنگ پر بروقت جوابی کارروائی ، ایک دہشت گرد ماراگیا، پاک فوج کے 2 جوان شہید، آئی ایس پی آر

171
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔26ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے ضلع اعظم ورسک میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ پر بروقت جوابی کارروائی کی جس سے ایک دہشت گرد ماراگیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 ستمبر کو دہشت گردوں نے ورسک میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔پاک فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارا گیا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک رشید (عمر 29 سال، رہائشی ٹانک) اور سپاہی رسول بادشاہ (عمر 22 سال، لوئر دیر کا رہائشی) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔