34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںسکیورٹی فورسز کی لوئر دیر میں کارروائی، 2 دہشتگرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز کی لوئر دیر میں کارروائی، 2 دہشتگرد مارے گئے

- Advertisement -

راولپنڈی ۔11اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ بھی شامل ہے۔خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔حکومت نے خارجی حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں