24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کاحملہ، 14 جوان شہید، آئی...

سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کاحملہ، 14 جوان شہید، آئی ایس پی آر

- Advertisement -

راولپنڈی ۔3نومبر (اے پی پی):پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی 2گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 14 جوان شہید ہوگئے۔ پسنی سے اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں