سکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

203
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔5دسمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 دسمبر 2023 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کونشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، سپاہی احمد علی (عمر: 26 سال، رہائشی: ضلع چارسدہ) شہید ہوگیا۔

علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جا ری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔