اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پسنی سے اوڑمارا جانے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں، پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ انتہائی بہادری سے لڑ رہی ہیں، ہمارے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کی حفاظت کر رہے ہیں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔