سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مزید 2 دہشتگرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر

63
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مزید 2 دہشتگرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔