سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دہشت گرد سرغنہ اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ جہنم واصل

114
ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔1فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یکم فروری 2024 کو سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیچے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد سرغنہ اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ جہنم واصل ہوگئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جا ری ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔