سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں شمالی وریزستان کے علاقہ دوسالی میں ایک دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

77

راولپنڈی ۔26ستمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے شمالی وریزستان کے علاقہ دوسالی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ دوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا ۔

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ مسلح افواج نے علاقہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔