13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںسگے بھائیوں کو یر غمال بنا کر حبس بیجا میں رکھنے والے...

سگے بھائیوں کو یر غمال بنا کر حبس بیجا میں رکھنے والے ملزمان گرفتار

- Advertisement -

حضرو 25 فروری (اے پی پی):حضرو میں سگے بھائیوں کو یر غمال بنا کر حبس بیجا میں رکھنے والے ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ۔ ارم نوشین زوجہ خیبر حسین نے تھانہ حضرو پولیس کو بیان دیا کہ گھریلو خاتون ہوں میرا بیٹا کامران شاہ اور حماد شاہ خریداری کرنے کے لیے اتوار منڈی چیچیاں موڑ گئے جو صبح سے اب تک واپس نہ آئے تو میں ان کے پیچھے منڈی پہنچی تو دیکھا کی منڈی میں دو اشخاص جن کے نام و پتہ کرنے پر سہراب علی اور ارشاد گل سکنائے صوابی معلوم ہوئے نے میرے بچوں کو یرغمال بنا کر بٹھایا ہوا تھا جن کی کافی منت سماجت کی لیکن انہوں نے میرے بچوں کو نہ چھوڑا جس بابت میں نے 15 پر کال کر دی۔

تھانہ حضرو پولیس نے خاتون شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ہر دو ملزمان سہراب علی ولد الہام دین سکنہ اسلام پورہ کرنل خیل شیر خان کلے رزڑ ضلع صوابی اور ارشاد گل ولد گل اکبر سکنہ محلہ کرہ خیل، شیخ جانہ تحصیل رزڑ ضلع صوابی کو گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565942

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں