چنیوٹ۔ 20 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے پولیس خدمت مرکز، ای سائن ٹیسٹ سنٹر ودیگر دفاتر کا سرپرائز وزٹ کیا اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل دریافت کیے اور پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔
ڈی پی او نے متعلقہ سٹاف کو پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت مرکز میں ایک چھت تلے شہریوں کو مختلف 15 پولیس سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ سہولیات سنٹرز میں شہریوں کو بروقت رہنمائی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہریوں کو بہترین ماحول میں پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔