اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں سے ایک ہے اسے ماڈل سٹی بنائیں گے۔ بچوں میں ماحولیاتی آگاہی پیدا کرنے کیلئے اسے نصاب کا حصہ بنائیں گے۔وہ پیر کو سید پور گاﺅں میں سی ڈی اے کے زیراہتمام شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر مملکت نے سید پور گاﺅں میں پودا لگا کر موسم برسات شجر کاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔