36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںسہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان...

سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ 8 جولائی کو کھیلا جائیگا

- Advertisement -

ہرارے۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریزکا فائنل میچ 8 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں فائنل سے قبل کھیلے گئے چھ میچوں میں سے دو میچوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں ہیں جس میں سے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بدلہ چکاتے ہوئے کینگروز کو 45 رنز سے شکست دی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=104944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں