24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںسہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 2 ستمبر...

سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا

- Advertisement -

شارجہ۔31اگست (اے پی پی):سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ابتدائی میچز جیت چکی ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

گرین شرٹس نے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز اور دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 4 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں