23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںسہ ملکی سیریز،عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے...

سہ ملکی سیریز،عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی

- Advertisement -

سہ ملکی سیریز،عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی،پروٹیز ٹیم 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 252 رنز پر آﺅٹ،ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی کی نصف سنچریاں ناکافی ثابت،وارنر کی شاندار سنچری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
سینٹ کٹس ۔ 12 جون(اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کی بدولت عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، کینگروز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 288 رنز بنائے، وارنر نے ڈٹ کر پروٹیز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ وارنر کے کیریئر کی مجموعی طور پر چھٹی جبکہ ملک سے باہر پہلی ون ڈے سنچری ہے، وارنر 109 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، عثمان خواجہ 59 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان سٹیون سمتھ 52 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 47.4 اوورز میں 252 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8503

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں