سہ ملکی ون ڈے سیریز،کالی آندھی نے جنوبی افریقہ کو افتتاحی میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا،پولارڈ 67 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نارائن کی 6 وکٹیں،روسیو کی ففٹی رائیگاں،نارائن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گیانا ۔ 4 جون(اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں پولارڈ کی شاندار بیٹنگ اور سنیل نارائن کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو افتتاحی …
سہ ملکی ون ڈے سیریز،کالی آندھی نے جنوبی افریقہ کو افتتاحی میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا
سہ ملکی ون ڈے سیریز،کالی آندھی نے جنوبی افریقہ کو افتتاحی میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا،پولارڈ 67 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نارائن کی 6 وکٹیں،روسیو کی ففٹی رائیگاں،نارائن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
گیانا ۔ 4 جون(اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں پولارڈ کی شاندار بیٹنگ اور سنیل نارائن کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو افتتاحی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے، پروٹیز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46.5 اوورز میں 188 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ریلی روسیو کے سوا پروٹیز کا کوئی بھی بلے باز نارائن کی تباہ کن باﺅلنگ کا مقابلہ نہ کر سکا، روسیو 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، نارائن نے کیریئر بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں کالی آندھی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، پروٹیز باﺅلرز نے بھی میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیا تاہم کیرن پولارڈ نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ نارائن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔









