- Advertisement -
گیانا ۔ 08 جون(اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 47 رنز سے ہرا دیا۔ آسٹریلوی ٹیم 190 رنز کا آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام، پروٹیز نے پہلے کھیل کر مقررہ50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناکر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 190 کا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 34.2 اوورز میں ہی ڈھیر ہوگئی، ایرون فنچ نے 72 رنز بنائے، پروٹیز ٹیم کے فرحان کو 62 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8054
- Advertisement -