30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںسہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، ولیمسن اور گپٹل کی شاندار نصف سنچریاں،

سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، ولیمسن اور گپٹل کی شاندار نصف سنچریاں،

- Advertisement -

ویلنگٹن۔ 13 فروری (اے پی پی) سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، انگلش ٹیم کو متواتر تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ولیمسن 71 اور گپٹل 65 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی، ڈیوڈ میلان کی 59 اور ایلکس ہیلز کی 47 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، ولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو سہ ملکی سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلش قائد جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہوا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89439

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں