لاہور۔3فروری (اے پی پی):پاکستان، نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے لاہور میں آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔ 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ لاہور میں دو میچز کے بعد 12 اور 14 فروری کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔