27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیاحتی مقامات میں سیاحوں کے لیے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ

سیاحتی مقامات میں سیاحوں کے لیے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ

- Advertisement -

پشاور۔ 26 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کاتحفظ یقینی بنانے ان کے لیے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی سکیورٹی کے سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ رابطہ کرکے ان سے مزید کلیرنس لی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز بنائے جائیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ داخلہ، کمشنر مردان، کمشنر ملاکنڈ اور متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ داخلہ کو مزید ہدایت کی گئی کہ سیاحوں کو لانے والے ٹورسٹ آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کے لیے بھی ایس او پیز تیار کیے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382920

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں