سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا خوشی کی خبر ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

98

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاحت اور کاروبار کے مختلف شعبوں کا کھلنا پاکستان کے لئے خوشی کی خبر ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے ذریعے صحت اور معیشت دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی کو وقت نے درست ثابت کیا۔ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں ہمارے اقدامات کی دنیا معترف ہو چکی ہے۔