سیاحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

394
سیاحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا
سیاحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

فیصل آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سیاحت کا عالمی دن (ورلڈ ٹورزم ڈے) 27ستمبر بروزبدھ کو منایا جائے گا جس کا مقصد سیاحت کے فروغ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امکانات میں اضافہ، سیاحت کیلئے آنے والے شائقین کے تحفظ، سیاحتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی، نئے سیاحتی مقامات تک رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر محکمہ سیاحت حکومت پاکستان، ٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور سیاحت کے فروغ کیلئے کام کرنے والی مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز، کانفرنسز، دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔