کوئٹہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف سیاحت کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و سیاحت نوبزادہ میر زرین خان مکسی ،صوبائی وزیر تعلیم ر احیلہ حمید درانی، صوبائی سیکرٹری ثقافت اور سیاحت نور محمد جوگیزئی ،ڈائریکٹر ٹوریزم ہاشم کھیترا ن اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا کہ یہ دن امن و احترام اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں سیاحت کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ یہ ہمیں دنیا بھر کی بہت سی تہذیبوں اور قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے بھی عالمی یوم سیاحت کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سیاحتی لحاظ سے دنیا کا بہترین خطہ ہے، حکومت بلوچستان سیاحت کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر کا م کر رہی ہے۔