سیاحوں کی بڑی تعداد نےخوبصورت علاقہ دیوسائی کا رخ کرلیا

69
سیاحوں کی بڑی تعداد نےخوبصورت علاقہ دیوسائی کا رخ کرلیا

استور۔8جون (اے پی پی):ملک میں سیاحت کھلنے کے ساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد جنت نظیر استور کا خوبصورت علاقہ دیوسائی کا رخ کرلیا ھے برف پوش پہاڑ اور اس کے دامن میں سبزہ زار دلکشں مناظر پیش کرنے لگےہیں۔

کورونا وائرس اور گرمی کے ستائےہوئے سیاح ٹھنڈی اور پرفضا مقام پر خوب لطف اندوزہورہے ہیں، دیوسائی کے قدرتی نظاروں نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ھے۔

سیاحوں نے جہاں استور کے قدرتی حسن کی تعریف کی وہاں سہولیات کے فقدان کا گلہ بھی کیا سیاحت کھلنے پر ہوٹل انڈسٹری نے بھی سکھ کا سانس لے لیا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاح استور ضرور آئیں لیکن کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔