سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں،سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ میں تینوں تقاریر میںمماثلت پائی جاتی ہے،سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرتے تو پاکستان مضبوط ہوتا۔ جمعرات کو پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ میں تینوں تقاریر میںمماثلت پائی جاتی ہے،سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرتے تو پاکستان مضبوط ہوتا۔ جمعرات کو پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آج کی عدالتی کارروائی کو خدا کی رحمت سمجھتا ہوں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم پاکستان کے موقف کر عدالت عظمی کے سامنے مخالفین ہی کی طرف سے بڑے موثر اندازمیںپیش کیا گیا جبکہ عدالت عظمی کی جانب سے عمران خان کو تنبیہہ کی گئی کہ آپ سیاست نہ کرٰیں وضاحت کریںٰ کہ مقدمہ کس کا لڑ رہے ہیںاور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف جو دستاویزات عدالت میں جمع کرائی ہیں ان کو از سر نو پڑ ھیں اور اس کے بعد اعتراضات کی بات کرٰیں۔

Leave a Reply