26 C
Islamabad
اتوار, مارچ 9, 2025
ہومضلعی خبریںسیاست میں تلخیوں کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کو اشتعال نہ دلایا...

سیاست میں تلخیوں کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کو اشتعال نہ دلایا جائے،چوہدری محمد برجیس طاہر

- Advertisement -

سانگلہ ہل ۔ 08 مارچ (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سیاست میں تلخیوں کی کوئی گنجائش نہیں عوام کو اشتعال نہ دلایا جائے،عمران خان کے طوفان بدتمیزی کی سیاست نے نوجوانوں کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے طوفان بدتمیزی کی سیاست ملک اور علاقائی امن کو لے ڈوبے گی ،انہوں نے انڈر پاس کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سیاست میں عزت کو پروان چڑھانے کی طرف زور دیا ہر کسی کو عزت دی خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے ہو سینیئر ہوں یا عمر میں چھوٹے، سیاست میں ٹھہراؤ اور بدتمیزی کا عنصر ختم ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کو اپنی جدوجہد سے چار ماہ چلایا جسے بلدیہ کے ساتھ مل کر بند کر دیاگیا۔

سابق وفاقی وزیر میاں شمیم حیدرمرحوم نے انڈر پاس کو بنوایا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اپنے دور حکومت میں انجنئیر ہونے کے باوجود وہ انڈرپاس نہ چلاسکے، وہ چہور سکھاں کے لیے سوئی گیس کی فراہمی پر ریلوے لائن نہ کراس کرا سکے، دس سال ایم پی اے رہنے والے علاقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ انڈر پاس حل نہ کرا سکے ہم نے انڈرپاس چلا کر دکھایا، اقتدار میں اتے ہی انڈر بند کرکے ڈسپوزل پمپ غائب کرنے واللے اب کس منہ سے چلانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

مسلم لیگ نون کے سوا کسی نے کوئی کام نہیں کرایا تمام میگا پراجیکٹ میاں نواز شریف کے مرہون منت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں نوجوان اگے بڑھیں اور تعلیم پر توجہ دیں ملک اور علاقے کو تعلیم کی ضرورت ہے، سابق گورنر بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی بنانے کے لیے ٹیم بھیجی یونیورسٹی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے تعلیم یافتہ لوگ تھے،جو کتبے لے کر سامنے آئے اور ٹیم کو واپس بھجوادیا۔چوہدری محمدبرجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے طوفان بدتمیزی نے نوجوان نسل کا ستیا ناس کر کے رکھ دیاہے،عمران خان کے تانگے پر چڑھنے والے تانگے سے اتر کر نون لیگ کی چھتری تلے ائے تاکہ عوام کوچے وقوف بنایاجاسکے،سیاست میں تلخیاں نہیں ہوتی،سیاست میں تحمل مزاجی اور ٹھہراؤ کی ضرورت ہوتی ہے چیمپین بننے کے خواہاں مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے علاؤہ کوئی کام نہ کراسکے مریم نواز شریف اورمسلم لیگ ن کی حکومت میں ہونے والے تمام کام میرے کام ہیں کیونکہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کاکارکن اور مرکزی راہنما ہوں،اگرکسی کوشک ہے تو سامنے ائے،انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی کے دشمنوں نے گھرگھرسوئی گیس کی فرائمی پر عملہ کو پائپ ڈالنے سے روکا ان پر مقدمات درج کیے گئے جن کا ریکارڈ تھانوں میں موجود ہے۔

کیا اسے سیاست کہتے ہیں،سیاست میں تو ٹھہراؤ اور تحمل مزاجی ہوتی ہے نوجوانوں کو جعلی ڈگریاں اور کلاشنکوف دیں گے تو یہ انصاف نہیں ہے۔نوجوان اگے بڑھیں اور تعلیم پرتوجہ دیں وہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں