سیاست کو کرپشن سے آلودہ کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، ماضی کاسیاہ دور قصہ پارینہ بن چکا ہے،عثمان بزدار

78
وزیراعلیٰ پنجاب کا متوقع دورہ ملتان، لیبر ویلفئیر کمپلیکس کے فلیٹس کی چابیاں صنعتی کارکنوں میں تقسیم کریں گے
وزیراعلیٰ پنجاب کا متوقع دورہ ملتان، لیبر ویلفئیر کمپلیکس کے فلیٹس کی چابیاں صنعتی کارکنوں میں تقسیم کریں گے

لاہور۔28 جولائی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاست کو کرپشن سے آلودہ کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ ماضی کاسیاہ دور قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے اپنے دور میں بویا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستا ن میں کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔باشعور عوام نے ملک کو کرپشن کرکے کنگال کرنے والوں کی سیاست کو کنگال کر دیا ہے۔مسترد شدہ سیاست دانوں کو ذہن نشین کر لینا چاہیئے کہ پاکستان بدل چکا ہے۔