سیاسی جماعتوں کی اکثریت حکومت کے اقتدار مدت مکمل کرنے، پر امن اور جمہوری انداز میں انتقال اقتدار کی خواہاں ہے، شاہد امین

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) معروف تجزیہ کار شاہد امین نے کہا ہے کہ دو جماعتوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ موجودہ حکومت اپنا دور اقتدار مکمل کرے اور انتقال اقتدار پر امن اور جمہوری انداز میں ہو۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اپنی ٹیم اور عوام پر بھر پور اعتماد ہے اور …

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) معروف تجزیہ کار شاہد امین نے کہا ہے کہ دو جماعتوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ موجودہ حکومت اپنا دور اقتدار مکمل کرے اور انتقال اقتدار پر امن اور جمہوری انداز میں ہو۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اپنی ٹیم اور عوام پر بھر پور اعتماد ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ترقی کا سفر جاری رہے جبکہ دوسری جانب وہ لوگ جنہیںملکی ترقی ہضم نہیں کر نے والے جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں اور وہ منفی سیاست کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ موجو دہ حکومت کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو بھکی ، بلوکی، حویلیاں پراجیکٹس، چشمہ تھری، نیوکلئیر فور، گڈو گیس پراجیکٹس، نندی پور اور ساہیوال کول ایسے منصوبے ہیں جن کے ثمرات آنے والے وقتوں میں نظر آئیں گے

Leave a Reply