سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات پر غور کیلئے حکومت کے ساتھ مل بیٹھیں،اسد عمر

123
وزیراعظم عمران خان نے عوام کےلئے ا بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ہنر سب نوجوانوں کے لئے پراجیکٹ کا جائزہاسد عمر

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی اور ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات پر غور کیلئے حکومت کے ساتھ مل بیٹھیں۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کاترمیمی بل رواں ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت سینیٹ کے انتخابات شفاف طریقے سے کرانا چاہتی ہے۔