سیاسی جماعتیں فوری طور پر اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات اور انٹراپارٹی انتخابات کرا کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں، عمل نہ کرنے والی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن

81

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات اور انٹراپارٹی انتخابات کرا کر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں بصورت دیگر انہیں آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولیٹیکل آرڈر2002کے تحت ہر سیاسی جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرکزی ،صوبائی اور مقامی سطع پر انٹرا پارٹی الیکشن کرا کر کمیشن کو آگاہ کرے۔