27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںسیاسی رہنمائوں کو نشانہ بنانا معاشرتی ہم آہنگی کے خلاف سازش ہے...

سیاسی رہنمائوں کو نشانہ بنانا معاشرتی ہم آہنگی کے خلاف سازش ہے ،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے رکن اسمبلی میر حاجی علی مدد جتک کی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی رہنمائوں کو نشانہ بنانا معاشرتی ہم آہنگی کے خلاف سازش ہے،ہماری قیادت اور عوام کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

غزالہ گولہ نے کہاکہ حاجی علی مدد جتک پر حملہ جمہوری عمل پر حملہ ہے، سیاسی رہنمائوں کو نشانہ بنانا معاشرتی ہم آہنگی کے خلاف سازش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتابلوچستان میں دہشت کے بیج بونے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، ایسے حملے لوگوں کے اعتماد کو مجروح کرنے کی کوشش ہیں، منتخب قیادت پر حملے برداشت سے باہر ہیں،ہماری قیادت اور عوام کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہاکہ ریاست کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597119

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں