لاہور۔23فروری (اے پی پی):تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ عدم اعتماد لانے کی کھوکھلی بڑھک لگا کر خودہی مصیبت میں پڑ چکا ہے ،
شریف خاندان کا اصل کام اپنی جیبیں بھرنا ہے ۔ بد ھ کوجاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آنیاں جانیاں اور اٹھک بیٹھک بے سود ہے ،اس پر توانائیاں ضائع نہ کریں ،منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے گرد شکنجہ کسا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردہ ضمیر والے سن لیں حکومت احتساب کے بیانیے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی اور انہیں لوٹ مارکا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کے سنجیدہ رہنما اور کارکنان خاموش ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں، سیاست میں غلاظت(ن)اور پیپلز پارٹی کا ٹریڈ مارک ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست جلد(ن)لیگ اور پی ڈی ایم پر بھاری پڑنے والی ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296692