سیاسی یتیم اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ کر اڈیالہ جانے کی تیاریاں کریں،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

118
‏وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس بلانے کی پیشکش کر دی ہے، آپ آواز بند کرسکتے ہوسوچ اور جذبات پر پابندی نہیں لگا سکتے ، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ‏3سیاسی یتیم اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ کراپنی آخری آرام گاہ سینٹرل جیل اڈیالہ جانے کی تیاریاں کریں،

جس جس نے جتنی کرپشن ،لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کی اور جعلی اکاؤنٹس بنائے انھیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن این آر او بھول جائے، وزیر اعظم عمران خان کی ڈکشنری میں یہ لفظ نہیں ہے