سیالكوٹ۔ 27 جولائی (اے پی پی):سیالكوٹ ائیر پورٹ پرتعینات ایف آئی اے نے کارروائی کرکے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جمشید محسن نامی ملزم فلائٹ نمبر جی نائن 533 کے ذریعے سعودی عرب جارہا تھا کہ ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان كے مطابق ملزم جمشید محسن امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا اوراس کے خلاف تھانہ منگو وال گجرات میں قتل کا مقدمہ درج تھا، ملزم کو بعد ازاں متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سےمزید تفتیش جاری ہے۔