- Advertisement -
سیالکوٹ۔26جولائی (اے پی پی):سیالكوٹ اورتحصیل سمبڑیال میں مون سون كی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
فیلڈ انویسٹی گیٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی کی جاری کردہ رین فال رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ شہر میں 13.5 ملی میٹر ، ڈسکہ میں 3.5 ملی میٹر ،پسرورمیں 4 ملی میٹر اور سمبڑیال13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
- Advertisement -
فیلڈ انوسٹی گیٹر كے مطابق نالہ پلکھو اور نالہ ایك میں اونچے درجے كا سیلابی پانی گزر رہا ہے اورمزید بارش سے طغیانی کا خدشہ ہے ۔انہوں نے كہا كہ مون سون بارشوں كا سلسلہ ابھی وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=487849
- Advertisement -