سیالکوٹ،انسداد پو لیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات

74

سیالکوٹ۔ 04 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں انسداد پو لیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے ضلع بھر میں انسداد پولیس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔پولیس کی ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران 124یونین کونسلز میں 2676 موبائل ٹیمیں، 133فکس پوائنٹس اور 69ٹرانزٹ پوائنٹ پر فول پروف سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ پولیس کا ہر جوان پو لیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ پوری جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے تا کہ پاکستان کو پو لیو سے پاک اور امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔